پاک فوج کا دستہ سوڈان روانہ، اقوام متحد ہ کے امن مشن میں خدمات سرانجام دے گا

بدھ 18 اکتوبر 2006 18:03

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006 ) پاک فوج کا ایک دستہ بدھ کو سوڈان روانہ ہوگیا جہاں وہ اقوام متحد ہ کے امن مشن میں خدمات سرانجام دے گا کور لاجسٹک کمانڈر بریگیڈیئر محمد ارشد نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر اس دسے کو الوداع کیا اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں پاکستانی فوجیوں کی طرف سے پیش کی گئی شاندار پیشہ وارانہ خدات کا معیار برقرار رکھیں انہوں نے کہاکہ پاک فوجی کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور انسانی بنیادوں پر امداد کے شعبے میں خدمات کے باعث پاک فوج کو دنیا میں امن کی ضمانت سمجھا جاتا ہے واضح رہے کہ سوڈان میں ایک سال سے زائد عرصہ سے پاک فوج کے جوان خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :