بلوچستان ، فراری کمانڈر تین ساتھیوں سمیت گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2006 20:55

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2006ء) بلوچستان کے علاقے کوہلو سے سیکیورٹی فورسز نے اہم فراری کمانڈر کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع کوہلو کے علاقے فاضل چل کے قریب دلاونگا کے شمال میں فراری کیمپ کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا تو فراریوں نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ کے دوران ایک اہم فراری کمانڈر زخمی ہوگیا جسے تین ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا گیا فورسز نے فراریوں کا کیمپ تباہ کر دیا ملزمان کے قبضے سے نو کلاشنکوف ، سٹیلائٹ فون ، دو تھری ناٹ تھری ، رائفلیں دوچائنا ، رائفل ، پستول اورت ین موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :