ٹیلر کی ہیٹ ٹرک،ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 10رنز سے ہرا دیا۔

بدھ 18 اکتوبر 2006 22:11

ٹیلر کی ہیٹ ٹرک،ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 10رنز ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2006ء) آئی‌سی‌سی‌چیمپئنزٹرافی کے ممبئی میں‌کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے جیروم ٹیلرکی ہیٹ‌ٹرک کی بدولت آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعددس رنز ‌سے شکست دیدی۔یہ چیمپئنزٹرافی میں‌پہلی ہیٹ ٹرک ہے ۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں‌کے نقصان پر دو سوچونتیس رنز بنائے۔

(جاری ہے)

تریسٹھ رنز پر چار کھلاڑیوں‌کے آئوٹ ہونے کے بعد کپتان برائن لارا اور روناکو مورٹن نے ایک سو سینتیس رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کومعقول مجموعہ حاصل کرنے میں‌مدد دی۔جیروم ٹیلر نےہیٹ ٹرک سمیت اننچاس رنز دیکر چار وکٹ لئے۔ لارا اکہتر رنزبناکر آئوٹ‌ہوئے مارٹن نوے رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔آسٹریلوی اننگز میں‌واٹسن صفر،پونٹنگ ایک،مارٹن سترہ،سائمنڈ اٹھارہ،کلارک سینتالیس اورہسی تیرہ رنزبنائے ۔ایڈگلکرسٹ‌نے بانوے رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا مقررہ اوورز میں نووکٹوں‌کے نقصان پر دو سو چوبیس رنز بناسکا۔ویسٹ انڈیز نے دس رنز سےفتح‌حاصل کرلی۔ٹورنامنٹ میں‌جمعرات کو آرام کادن ہے ،جمعے کو نیوزی لینڈ اور سر ی لنکا کا مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :