شمالی کوریا نیو کلیئر پروگرام پر غور کیلئے امریکہ جنوبی کوریا جاپان سمیت پانچ ملکوں کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے

جمعرات 19 اکتوبر 2006 17:51

ٹوکیو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006) امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت پانچ ملکوں کے وزرائے خارجہ شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام پر غور کرنے کیلئے بیجنگ میں ملاقات کریں گے ایک جاپانی اخبار کے مطابق اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ نے جاپانی وزیر اعظم شیزوابی سے ملاقات کرنے کے بعد پہنچ گئی ہیں جس کے بعد وہ چین کے حکام سے تبادلہ خیات کرنے کیلئے بیجنگ جائیں گی ایک امریکی سرکاری عہدیدار کے مطابق کونڈولیزا رائس نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام اور ان پر ممکنہ پابندیوں کے حوالے سے پانچ ملکوں کے درمیان بات چیت گزشتہ جمعہ کو ہونی تھی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر اس بات چیتی کو ملتوی کر دیا گیا تھا تاہم لڑکیوں میں امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی بھی ملاقات کی توقع نہیں ہے جبکہ جاپان میں امریکی سفارتخانے نے بھی ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ بان کی مون کے چین کے دورہ کے کوئی امکان نہیں ۔

متعلقہ عنوان :