یوکرائن کے سفیر کی وزیر دفاع سے ملاقات دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 19 اکتوبر 2006 17:56

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006) پاکستان اور یوکرائن نے دوطرفہ دفاعی وفوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے پاکستان میں یوکرائن کے سفیر ڈاکٹرریگورپولیکا نے جمعرات کو وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال سے ملاقات کی اور ان سے دوطرفہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں خصوصاً دفاع میں تعاون بڑھانے کی راہوں پر غورکیا وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ بامقصد اوردوطرفہ دفاعی تعاون چاہتا ہے پاکستان کے یوکرائن سے پہلے ہی قریبی تعلقات ہیں جنہیں دفاع کے شعبہ میں فروغ دینا چاہیے ملاقات میں یوکرائن کے وزیر دفاع کے تیس اکتوبرکو مجوزہ دورہ پاکستان پربھر تعاون بڑھے گا وزیر دفاع نے زلزلہ کے متاثرین کے لیے بروقت امدادکی فراہمی پر یوکرائن کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :