منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے ضلع کی سطح پر ہسپتالوں میں خصوصی سنٹر قائم کیا جائے نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کی ہدایت

جمعرات 19 اکتوبر 2006 17:58

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006) نارکوٹکس کے بارے میں قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی نے منشیات کے سمگلروں کی گرفتاری کے لیے صوبائی حکومتوں سے مل کر کارروائی کرنے اور ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں منشیات کا شکارافراد کی بحالی کے لیے مرکز قائم کرنے کی سفارش کی ہے کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈاکٹر نثاراحمد بٹ کی صدارت میں ہوا جس میں پچھلے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا گیا کمیٹی نے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کو ہدایت کی کہ منشیات کے پھیلاؤ کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کے لیے صوبائی حکومتوں کے رابطہ سے سخت اقدام کیا جائے کمیٹی نے منشیات کے شکارافراد اس سے نجات دلانے کی سفارشات مرتب کرنے کے لیے ایک سب کمیٹی بھی قائم کرنے کی سفارش کی جبکہ صوبائی وزارت کے صحت اور انتظامیہ سے ملاقاتوں کے لیے رشید اکبرخان کی سربراہی میں ایک سب کمیٹی بھی تشکیل دی اور اس میں رشید اکبر خان خواجہ شیراز محمود لیاقت علی صاحبزادہ ہارون رشید محمد عثمان ایڈووکیٹ رفیق احمد جمالی میر ہزارخان بجرانی اوروزیر نارکوٹکس کنٹرول نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :