سوڈان،دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، باغی پیپلز لبریشن آرمی کے 75 فوجی نیل میں ڈوب گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2006 20:57

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2006ء) سوڈان میں دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث اس میں سوار 75 فوجی دریائے نیل میں کر ہلاک ہوگئے متعدد لاپتہ ہیں جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز دریائے نیل میں سابقہ باغی پیپلز لبریشن آرمی کے 150 سے زائد فوجیوں کو لے جانے والی وولٹیم بوٹس آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 75 سے زائد فوجی دریائے نیل میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کارروائیں جاری ہیں بہت سے فوجی ابھی تک لاپتہ ہیں جس بارے میں خدشہ ظاہر کیا رہا ہے کہ وہ ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک کشتی میں 109 افراد جبکہ دوسری میں 75 افراد سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :