اقوام متحدہ کے نو منتخب سیکرٹری جنرل بین کی مون نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2006 21:28

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2006ء) جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ بین کی مون نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ٹیلی ویژن کے مطابق جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ بین کی مون نے اپنا استعفیٰ جمعرات کو صدر روموہون کے ساتھ ملاقات کے دوران دیا۔ بین کی مون امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے جمعرات کو نیویارک سے واپس سیئول آئے تھے اور وہ نومبر کے مہینے میں واپس نیویارک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :