ازبکستان کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 15 سواروں میں سے کوئی زندہ نہیں بچا

جمعرات 19 اکتوبر 2006 22:34

تاشقند (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2006ء) ازبکستان کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں 13 فوجیوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے اور حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلئے معاوضوں کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کوازبکستان کا فوجی طیارہ تاشقند کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ازبکستان نے طیارے کی تباہی اور اس میں ہلاک ہونے والے افراد کی تصدیق کر دی۔

وزارت ہنگامی امور کے ترجمان نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ طیارہ جس میں عملے کے دو ارکان سمیت 15 افراد سوار تھے تربیتی پرواز پر تھا کہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران اچانک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے اور کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے اولوں میں 15 افراد میں سے 13 ازبک فوجی تھے جبکہ حکومت نے واقع میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلئے معاوضوں کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :