نواز شریف کی رہائش گاہ پر پہنچنے پر بے نظیر بھٹو کا میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے استقبال کیا

جمعرات 19 اکتوبر 2006 22:35

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2006ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو ملاقات کیلئے جب مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی لندن میں واقع قیام گاہ پہنچیں تو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لئے جب ان کی رہائش گاہ پہنچیں تو سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔