نیٹو کاجنوبی افغانستان میں پندرہ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ۔۔۔طالبان کے حملے میں دو اتحادی فوجی زخمی

اتوار 22 اکتوبر 2006 15:27

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2006ء) نیٹو نےجنوبی افغانستان میں پندرہ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ جھڑپ میں نیٹو کے دو فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیٹو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبہ زابل میں مشتبہ طالبان نے نیٹو کے قافلے پر ہلکے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں نیٹو کی دو گاڑیاں تباہ اور دو فو جی زخمی ہوگئے۔جبکہ جوابی کارروائی میں پندرہ مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔نیٹو نے زخمی ہونے والے فوجیوں کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایا۔