میتھیو ہیڈن کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوگئے

اتوار 22 اکتوبر 2006 16:43

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2006ء ) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اوپنر میتھیو ہیڈن کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوگئے ہیں رپورٹ کے مطابق میتھیو ہیڈن جو گزشتہ روز معمول کے مطابق صبح جوگنگ کررہے تھے کہ اچانک ایک کتے نے ان پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے ان کے گھٹنے پر زخم آئے ہیں تاہم ٹیسٹ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ خطرناک نوعیت کے نہیں ہیں میتھیو ہیڈن کے ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ٹانکے کھلنے سے پہلے اس زخم کو کھلا رکھنا ہوگا تاکہ کوئی انفیکشن نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :