بینظیر ،نواز شریف ملاقات کے بعد ڈیل کی افواہیں دم توڑ چکی ہیں،کنکرنٹ لسٹ ختم کر کے صوبوں کو حقیقی خود مختاری دی جائے، وائس چئیرمین پیپلز پارٹی یوسف رضاگیلانی

اتوار 22 اکتوبر 2006 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2006ء) پیپلزپارٹی کے وائس چئر مین سید یوسف رضا گیلانی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی کنکرنٹ لسٹ ختم کر کے صوبوں کو حقیقی خود مختاری دی جائے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی موجودگی میں گرینڈ ا لائنس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات کے بعد ڈیل کی افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔

انکا کہنا تھا جب بھی انتخابی شیڈول کا اعلان ہوا تو بینظیر بھٹو تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کےلئے ملک میں موجود ہونگی۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات فرزانہ راجہ نے پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ آئندہ عام انتخابات انیس سو ننانوے کی فہرستوں کے مطابق انتخابات کروائے جائیں۔