اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی جاں بحق‘ 2 زخمی

پیر 23 اکتوبر 2006 11:38

غزہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2006) اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ عربی ٹی وی چینل نے رملہ میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ شب اسرائیلی فوج تیمون نامی گاؤں میں داخل ہوگئی جس پر مشتعل فلسطینی شہریوں نے احتجاجاً اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ شروع کردیا جواب میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پچیس سالہ فلسطینی نوجوان محمد بنی اودھا جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق جھڑپ میں سترہ فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھراسرائیلی فوج کے ترجمان نے رملہ میں داخلے اور جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی فوج پر پتھراؤ‘ دھماکہ خیز مواد کا استعمال اور فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں اسرائیلی فوج کو فائرنگ کرنا پڑی۔ اسرائیلی ترجمان کے مطابق اس دوران فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے ایک رکن کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر 2006ء سے لے کر اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں پانچ ہزار چار سو 44 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :