بھارت امریکہ فوجی مشقیں کل سے شروع ہوں گی

پیر 23 اکتوبر 2006 11:38

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2006) بھارت اور امریکہ کے درمیان فوجی مشقیں (کل)25 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔ بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکہ کے درمیان ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مشترکہ فوجی مشقیں 25 اکتوبر سے شروع ہورہی ہیں جس کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ان مشقوں میں امریکی فوج‘ پنجاب رجمنٹ سینٹر اور مرہٹہ لائٹ انفنٹری رجمنٹ سینٹر کے 160 فوجی حصہ لیں گے۔ جبکہ اس دوران امریکی اور بھارتی فوج حکام کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال بھی کریں گے جس میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں۔