عراق کے 90فیصد نوجوان امریکی فوج کو قابض سمجھتے ہیں۔ سروے

پیر 23 اکتوبر 2006 12:34

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2006) امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق عراق کے نوے فیصد نوجوان امریکی افواج کو قابض سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 90 فیصد نوجوان امریکی فوج کو قابض تصور کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے انخلاء سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ سروے رپورٹ کے مطابق عراق میں نوجوانوں کو سکیورٹی فورسز میں بھرتی کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی سروے میں صوبہ الانبار کے علاوہ مختلف علاقوں کے 15 سے 29 سال کے عراقی نوجوانوں سے رائے لی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :