اسرائیلی فوج ایران ‌سمیت تمام خطرات سے نمٹنے کے لئے تیاری کر رہی ہے، اسرائیلی وزیراعظم ایہود المرٹ

پیر 23 اکتوبر 2006 14:46

یروشلم (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2006) اسرائیل کے وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج ایران کی دھمکیوں سمیت ملک کو درپیش ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی رہائش گاہ پر قدیمہ پارٹی کے کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئےایہود اولمرٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کوکسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تربیت دی جائے گی اور یہ کام شروع بھی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیاکہ اسرائیل فوج نے جنگ کے حالات میں‌بھی اہم اور بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ ایہود اولمرٹ نے کہا کہ دورہ روس کے دوران انھوں نے ولادیمیر پوٹن پر واضح کر دیا تھا کہ اسرائیل ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ایران کو کبھی برداشت نہیں کرےگا۔اور ایران کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ جبکہ ایرانی صدر اسرائیل کا وجود ختم کرنے کے بیانات بھی دے رہے ہیں‌۔ایسی صورتحال میں‌ ہمیں کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا چاہئے