عراق، مختلف واقعات میں 7 امریکی فوجی ہلاک

پیر 23 اکتوبر 2006 16:05

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2006ء) عراق میں مختلف کارروائیوں میں سات امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق دارالحکومت بغداد میں مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ بغداد میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سمیت تشدد کے دیگر واقعات میں مزید تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

عراق میں اس ماہ تشدد کے مختلف واقعات میں 86 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں پینٹاگون کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 28 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ امریکی شہریوں میں عراق میں اپنے فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :