گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 3ہلاک، 15 زخمی

پیر 23 اکتوبر 2006 16:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2006ء) گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ،خاتون سمیت 3افراد ہلاک جبکہ 15افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوادر سے کراچی جانے والی ایک مسافر کوچ گزشتہ رات نیشنل ہائی وے گوزی ٹاپ کے مقام پر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے مں تین مسافر محمد خان ، عبداللہ اور ایک خاتون موقع پر ہلا ک جبکہ 15مسافر جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے او تھل اور کراچی پہنچا دیا گیا جہاں چارزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈ اور مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :