جنگلی ریچھ بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کرکے دو فوجیوں کو چیر پھاڑ کر فرار ہوگیا

پیر 23 اکتوبر 2006 17:44

مقبوضہ پونچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2006ء ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر ایک جنگلی ریچھ نے اچانک حملہ کرکے دو فوجیوں کوشدید زخمی کردیا اطلاعات کے مطابق پونچھ کے راجپورہ منڈی علاقے میں پی ایس ایف کی 60 بٹالین کے کیمپ میں اچانک جنگلی ریچھ گھس آیا ریچھ نے ایک بیرک میں حملہ کرکے ایک نائیک اور ایک سپاہی کو شدید زخمی کردیا ریچھ بھارتی فوجیوں کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اس واقعہ کے بعد بھارتی فورسز نے نزدیکی جنگل کی ناکہ بندی کردی ہے اور ریچھ کو پکڑنے کیلئے آپریشن شرو ع کردیا ہے تاہم بھارتی فوجی خونخوار ریچھ کو پکڑنے میں ناکام ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :