ایوان صدر وزیر اعظم ہاؤس آرمی ہاؤس چاروں گورنرز و وزرائے اعلی ہاؤسز اور لا ل حویلی راولپنڈی کے دروازے کل عیدالفطر کے روز عوام کے لئے کھلے رہیں گے

منگل 24 اکتوبر 2006 13:55

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2006) ایوان صدر وزیر اعظم ہاؤس او آرمی ہاؤس سمیت چاروں صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلی کے ہاؤسز اور لال حویلی راولپنڈی کے دروازے کل بدھ کو عیدالفطر کے موقع پر عام لوگوں کے لئے کھلے رہیں گے جہاں پر صدرمملکت جنرل پرویز مشرف وزیر اعظم شوکت عزیز ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں عام لوگوں سے عید ملیں گے اور عوام انہیں عید کی مبارکباد پیش کریں گے۔

اس موقع پر صدر مملکت جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز مستحق افراد میں عیدی بھی تقسیم کریں گے اور وہ عام عوام میں گھل مل جائیں گے ۔آرمی ہاؤس راولپنڈی میں تینوں مسلح افواج کے سینئر جنرلز کور کمانڈرز پرنسپل سٹاف آفیسرز اور دیگر سینئر افسران سروسز چیفس کی صدر مملکت سے ملاقات کے بعد صدر مملکت سے ملاقات میں انہیں عید کی مبارکباد پیش کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کے گورنرز وزرائے اعلی کے ہاؤسز کے دروازے بھی عیدالفطر کے موقع پر عام لوگوں کے لئے کھلے رہیں گے جہاں پر گورنرز اور وزرائے اعلی عا م عوام سے الگ الگ عید ملیں گے اور عوام نہیں عید کی مبارکباد پیش کریں گے لال حویلی راولپنڈی کے دروازے بھی عید کے روز عوام کے لئے کھلے رہیں گے جہاں پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد دن بھر عوام سے عید ملیں گے اور پورا دن لال حویلی میں گزاریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موق پر وہ بھی غریب او مستحق افراد میں عیدی تقسیم کریں گے اور عام لوگوں کے ساتھ ملک کر عید منائیں گے شیخ رشید احمد لیاقت باق راولپنڈی میں نماز عید ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :