ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 189گ ب گادھیاں والی میں پانی لگانے پر تنازعہ 3افراد قتل ‘ایک زخمی

منگل 24 اکتوبر 2006 14:27

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2006) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 189گ ب گادھیاں والی میں پانی لگانے پر تنازعہ تین افراد قتل ایک شدید زخمی،ہلاک ہونے والوں میں دو حقیقی بھائی بھی شامل ہیں،تفصیل کے مطابق مذکورہ گاؤں کے دو فریق عمر حیات اور انور وغیرہ پانی لگا رہے تھے،پہلے عمر حیات نے پانی لگا لیا جب انور گروپ کا پانی کا ٹائم شروع ہوا تو عمر حیات گروپ نے انہیں پانی لگانے سے منع کیا جس پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا،انور نے فوری طور پر طیش میں آکر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو حقیقی بھائی اختر عباس اور نواز خاں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کا باپ عمر حیات شدید زخمی ہوگیا،جس کے بعد عمر حیات گروپ کے افراد نے ردعمل کے طور پر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے محمد انور کو ہلاک کردیا ،رجانہ پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہیں جبکہ زخمیوں کو رجانہ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :