بھارتی جارحیت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتی۔ سردار عتیق،مقبوضہ کشمیر کے عوام جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں ‘ آزاد حکومت اور پاکستانی قوم ان کی پشت پر ہے ‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا 59 ویں یوم تاسیس پر پولیس پریڈ سے خطاب

منگل 24 اکتوبر 2006 18:09

مظفر آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2006) آزاد حکومت کے 59ویں یوم تاسیس کے موقع پر پولیس پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کوئی بھی مصنوعی لکیر اور بھارتی جارحیت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتی۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہماری تحریک تسلسل کے ساتھ اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گی۔ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری عوام صبر اور ہمت سے کام لے رہے ہیں ۔ وہ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان جنرل پرویزمشرف نے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کے لئے جو پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو قبول کرنا چاہیے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کشمیر میں پولیس ریفارمز کا اطلاق کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر پولیس فاؤنڈیشن کے قیام اور پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کیاجائے گا تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہے۔ پولیس کی ضروریات کو پورا کیاجائے گا۔ میر پور ‘ مظفر آباد میں بڑھتی ہوئی ٹریفک پر کنٹرول کیلئے ایس پی کی آسامی اور دیگر ضلعوں میں ڈی ایس پی آسامیاں دیجائیں گی۔

پروٹو کول ڈیوٹی سے سے کوہالہ مظفر آباد دینہ اور میر پور میں جدید قسم کے موٹر سائیکل مہیا کئے جائیں گے۔ جن میں جدید سہولیات دی جائیں ۔ پولیس اور محکمہ تعمیرات عامہ مکمل رابطوں کے لئے ایسا نظام قائم کیا جا رہا ہے جس میں سلائیڈنگ اور ٹوٹی پھوٹی سڑکات کی نشاندہی ٹریفک پولیس کرے گی۔ اور محکمہ تعمیرات عامہ اس پر فوری طور پر عمل درآمد کرے گا۔ ٹریفک پولیس کیلئے ہیلپ لائن اور مجرموں کی تحقیقات کیلئے فنگر پرنٹس کا نظام لایا جا رہاہے۔ پولیس لائن اور دیگر سرکاری عمارتوں کو تبدیل کیا جائے گا۔