آئی سی سی چمپئنز ٹرافی،پاکستانی ٹیم 89پر آوٴٹ،125رنز کی بدترین شکست،ساوٴتھ افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 27 اکتوبر 2006 20:18

موہالی،جنوبی افریقی بائولر مکھایا انتینی شعیب ملک کی وکٹ حاصل کرنے ..
موہالی،جنوبی افریقی بائولر مکھایا انتینی شعیب ملک کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہےہیں۔
موہالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2006ء) آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو بدترین شکست سے دوچار کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 214رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 89رنز پر آوٴٹ ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا اور تمام ٹیم وقفے وقفے سے آوٴٹ ہوتی رہی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے نتینی نے 5،لینگیولڈ نے 3جبکہ پولاک نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی طرف سے یاسر عرفات 27اور آفریدی 17سکور کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 213رنز بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کو ابتداء میں ہی 5وکٹیں کھونی پڑیں مگر باوٴچر اور کیمپ کی پارٹنر شپ نے جنوبی افریقی اننگز کو سنبھالا۔ باوٴچر نے 69اور کیمپ نے 64رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے عمر گل نے 3جبکہ راوٴ افتخار نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :