جھنگ سے سرگودھا جانیوالی مسافر بس کو حادثہ‘ 6 افراد جاں بحق‘ 25 زخمی

جمعہ 27 اکتوبر 2006 11:40

جھنگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2006) جھنگ سے سرگودھا جانیوالی مسافر بس الٹنے سے چھ افراد جاں بحق جبکہ پچیس زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ جھنگ سرگودھا روڈ پر رسول پور کے مقام پر گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث اچانک الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں ایک کمسن بچی حمنہ اور تین خواتین سلطان جہاں‘ امینہ نسیم‘ شگفتہ اور دو افراد عارف اور قمر شامل ہیں۔ عارف کا تعلق بھلوال جبکہ دیگر پانچ افراد کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :