کوئٹہ ایکسپریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ 2 زخمی

جمعہ 27 اکتوبر 2006 13:32

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2006) بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم مسلح افراد کی کوئٹہ ایکسپریس پرفائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدوں کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی گاڑی پر 2 راکٹ بھی فائر ہوئے ہیں جو گاڑی کونہیں لگے۔کوئٹہ سے لاھور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس پر سبی اور ضلع بولان کے درمیانی علاقے پنیرمیں یہ حملہ جمعرات کو ہوا۔

راکٹ تو گاڑی کو نہیں لگے تاہم کئی منٹوں تک جاری فائرنگ سے چھ گولیاں تین مختلف بوگیوں کو لگی ہیں جس کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہوئے ہیں۔سبی میں سرکاری ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو ابتداہی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔بعدمیں کوئٹہ ایکسپریس کو لاہور کی طرف روانہ کردیا گیا تاہم سبی او مچھ کے درمیان ریلوے روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت کوعارضی طور پر معطل کر کے پنیر کے علاقے میں نامعلوم افرادکی تلاش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ادھر بلوچ مزاحمت کاروں نے جمعرات کو پیرکوہ کے مقام پر ایک اور گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس کی تصدیق نہ ہوسکی دوسری جانب بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں پولیس نے عید کے روز فارنگ کے اس واقعہ کے الزام میں دو افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے جس میں مگسی قبلے کے دوگروپوں کے درمیاں تصادم میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ڈی ایس پی جعفرآباد نے واقعہ کی وجہ سیاہ کارہ کے علاقے میں پانچ سال قبل ایک لڑکے اور لڑکی کی قتل بتائی ہے۔