بھارتی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ شپنگ پروٹوکول کے نئے قوانین کی منظوری دے دی ۔ مال بردار جہازوں کےکرایوں میں کمی ، تیسرے ملک کے جہازوں کو بھی ترسیل کی اجازت

جمعہ 27 اکتوبر 2006 15:35

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2006) بھارت نے شپنگ پروٹول کے نئے قوانین کے منظوری دے دی ہے جس کے تحت کسی تیسرے ملک کے بحری جہاز پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل کا کام سر انجام دے سکیں گے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے سینئیر وزیر پریا رانجن دش منشی نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ نئے قوانین کی منظوری وزیر اعظم من موہن سنگھ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے شپنگ قوانین کی منظوری سے دونوں مالک کی بندرگاہوں سے ایک دوسرے کے طیاروں کو بھی سامان لانے لے جانے کی اجازت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ نئے قوانین کی منظوری سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا اور مال برادار جہازوں کے کرایوں میں بھی کمی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :