ٹونی بلئر کی جانب سے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف سے کی جانے والی اپیل پر مطمئن ہوں، مرزا طاہر

جمعہ 27 اکتوبر 2006 15:56

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2006) پاکستانی نژاد برطانوی شہری مرزا طاہر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلےئر کی جانب سے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف سے کی جانے والی اپیل پر وہ مطمئن ہیں کہ انکی پھانسی عمر قید کی سزا میں تبدیل ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اسیر برطانوی شہری مرزا طاہر حسین نے عید کے موقع پر اپنے قریبی ذرائع کے ذریعے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی اپیل پر پاکستانی صدر کے مثبت جواب ملنے کے نتیجے میں انکی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل ہونے کی صورت میں وہ رہائی کے بعد برطانیہ روانہ ہوجائیں گے ۔

انکے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اڈیالہ جیل میں ایک سیل میں رکھا گیا ا ور کسی کو ان سے ملنے کی اجازت عام طور پر نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :