دہشت گردی کا خطرہ‘ سعودی تیل کی تنصیبات پر اتحادی فوج کا گشت شروع

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 11:58

دہشت گردی کا خطرہ‘ سعودی تیل کی تنصیبات پر اتحادی فوج کا گشت شروع
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006) سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر اتحادی فوج نے بین الاقوامی سمندر میں گشت شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی رائل نیوی نے خبر دار کیا تھا کہ سعودی عرب کی تیل کے برآمدی سٹیشن راس تنورا پر دہشت گردوں کے حملوں کی خفیہ اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد اتحادی افواج نے بحری دستے کو سعودی عرب اور بحرینی فورسز کی مدد کیلئے تعینات کردیا تھا جبکہ ہفتے کے روز اتحادی افواج نے تیل کی تنصیبات کے قریب گشت شروع کردیا۔

اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے ایک عربی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی صوبے کے شہر راس تنورا میں آئل ریفائرنیز کی حفاظت کیلئے اقدامات معمول کا اقدام ہے انہوں نے کہا کہ اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ سعودی عرب کو اپنی سلامتی کی فکر نہیں ہے مملکت کو دھمکیاں ملتی رہتی ہیں اور ان سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :