مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز کی ریاستی د ہشت گردی کے دوران حزب المجاہدین کے ڈویژنل کمانڈر اور دو بھائیوں سمیت مزید 9کشمیر شہید ہزاروں افراد کے بھارت کے خلاف مظاہرے مجاہدین کے حملوں میں سپیشل پولیس افسر سمیت 2بھارتی فوجی ہلاک ۔لولاب میں شدید احتجاج

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 12:24

سرینگر +لولاب (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006 ) بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے ڈویژنل کمانڈر اور دو بھائیوں سمیت مزید 9کشمیریوں کو شہید کردیا مجاہدین کے حملوں میں سپیشل پولیس افسر سمیت 2فوجیوں کو ہلاک کردیا چرار شریف میں کم سن لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش اور شہری کی مارپیٹ کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے ۔

بھارتی ایجنٹوں نے جنوبی کشمیر کے لرگام ترال میں ٹریڈ یونین لیڈر منور احمد بٹ کو اغواء کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا پولیس نے منور بٹ کی گولیو ں سے چھلنی لاش برآمد کرلی ۔ اس واقعہ کے خلاف ترال میں سینکڑوں افراد نے مظاہرے کئے ۔ ضلع بارہمولا کے روڑی علاقے میں جنگ بندی لائن کے نزدیک بھارتی فورسزس کے ساتھ ایک جھڑپ میں حزب المجاہدین کے دو مجاہد شہید ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حزب المجاہدین کے ترجمان جنید اسلام نے اس شہادتوں کی تصدیق کی ہے ضلع ڈوڈہ میں حزب المجاہدین کے ڈویژنل کمانڈر مشتاق احمد عرف مجید سمیت 3 مجاہد شہید ہوگئے دوسرے شہید مجاہد کی شناخت اسحق ولد معراج الدین ساکن چال ڈ وڈہ کے طور پرہوئی ہے تیسرے مجاہد کی شناخت نہیں ہوسکی ضلع کپواڑہ کے کے درسونی لولاب میں بھارتی ایجنٹوں نے دو بھائیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا جس کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے مجاہدین نے یاری پورہ کو لگام میں ایک سپیشل پولیس افر عابد احمد کو ہلاک کردیا چرار شریف میں بھارتی فوج کی 53 آر آر کے اہلکاروں نے زین پچل گاؤں میں ایک 11سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی مذکورہ لڑکی کے والد نے جب بھارتی فورسز کے افسران سے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا تو بھارتی فوجیوں نے عبد المجید کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور اسے زخمی کردیا اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ضلع پونچھ کے علاقے میں مجاہدین نے ایک حملے میں 39 آر آر کے فوجی کو ہلاک کردیا اس جھڑپ میں ایک مجاہد شہید ہوگیا۔