جرمنی‘ انسانی باقیات کی بے حرمتی کے سکینڈل میں ملوث دو فوجی معطل

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 12:25

برلن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006) جرمنی نے افغانستان میں انسانی باقیات کی بے حرمتی کے سکینڈل میں ملوث اپنے دو فوجیوں کو معطل کر دیا ہے برلن میں جرمنی کے وزیر دفاع نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں فوجیوں کے خلاف کاروائی ان تصاویر کے سامنے آنے پر کی گئی ہے جن میں انہیں انسانی کھوپڑیوں سے کھیتے ہوئے دکھایا گا تھا یہ تصاویر جرمنی کے ایک اخبار نے گزشتہ بدھ کو شائع کی تھیں جن کے بارے میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ دونوں فوجی افغانستان میں نیٹو افواج کے تحت 2003ء اور 2004ء میں تعیناتی کے دوران انسانی بے حرمتی میں ملوث پائے گئے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے اور جلد مزید فوجیوں کی معطلی کا امکان ہے-

متعلقہ عنوان :