بھارتی فوج نے کشمیری مجاہدین کے خلاف ریاست ہما چل پردیش میں بڑا آپریشن شروع کردیا

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 12:51

دھرم شالہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006 ) بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سرحد پر ریاست ہما چل پردیش میں ایک بڑا آپریشن شروع کردیا ہے بھارتی فوج کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی اے رام پال نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی فورسز نے ہما چل پردیش کے چمبا ضلع میں جموں سے کشمیر جنگجوؤں کے داخلہ کو بند کرانے کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے انہوں نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ بھارتی فوج نے کانگڑھ ضلع میں بھی آپریشن شروع کیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو اطلاع ملی تھی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے جنگجو ہما چل پردیش میں داخل ہوگئے اور ریاست میں گڑ بڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد آپریشن شروع کردیا گیا ہے بھارتی فوج کو اس آپریشن کے دوران کوئی کامیابی نہیں ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :