سری لنکا میں فائرنگ اور بم دھماکہ : ایک فوجی اہلکار ہلاک تین زخمی ہو گئے

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 14:48

کولمبو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006) سری لنکا میں باغیوں نے فائرنگ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کردیا ہے ۔ جبکہ شمالی علاقے کے ضلع واوونیا میں معمول کی گشت کے دوران سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں وزارت دفاع کےاہلکار نے بتا یا کہ فوجی اہلکار کو شمالی علاقے کے ضلع بیٹی کا لوآ میں ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ دوسری جانب سری لنکا میں قیام امن کے لئے سری لنکن حکام اور تامل باغیوں کے درمیان دو روزہ مذاکرات آج جنیوا میں شروع ہو رہےہیں۔ تاہم تجزیہ نگار ان مذاکرات کے نتیجے میں کسی بریک تھرو کی توقع نہیں کر رہے ہیں۔