نیپال میں مسافر بس دریا میں گرنے سے کم از کم بتیس افراد ہلاک جبکہ اڑتیس زخمی ہو گئے

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 14:59

کھٹمنڈو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006) نیپال میں مسافر بس دریا میں گرنے سے کم از کم بتیس افراد ہلاک جبکہ اڑتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ دارالحکومت کھٹمنڈو کے مغرب میں ضلع سیلیان کی پہاڑی شاہراہ پر پیش آیا پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریا میں جا گری ۔

(جاری ہے)

امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر بتیس مسافروں کی لاشیں نکال لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :