بنگلہ دیش، انتقال اقتدار کی تقریب ملتوی کئے جانے پر حزب اختلاف کے کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں، 10 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 19:30

بنگلہ دیش، انتقال اقتدار کی تقریب ملتوی کئے جانے پر حزب اختلاف کے کارکنان ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2006ء) بنگلہ دیش میں حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر انتقال اقتدار کی تقریب ملتوی کئے جانے کے خلاف حزب اختلاف کے مشتعل کارکنوں اور پولیس کے مابین ہونے والی شدید جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جھڑپیں ڈھاکہ میں اس وقت ہوئیں جب اپوزیشن کے دس ہزار کارکنوں نے ریلی نکالنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے ریلی نکالنے پر پابندی عائد کی گئی تھی اس دوران اپوزیشن کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کی اور ہوائی فائرنگ کی فائرنگ کے دوران 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 100 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ڈھاکہ میں 15 سو پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعینات کر دیا گیا ہے۔