مقبوضہ کشمیر کے اہم پارکوں اور چوراہوں پر بھارتی فورسز کے قبضے کے خلاف احتجاج۔ ریاستی حکومت کا وزارت داخلہ سے رابطہ  فوجی مورچے اور خیمے اٹھانے کا مطالبہ

اتوار 29 اکتوبر 2006 12:40

جموں ( اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 29اکتوبر 2006ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے قبضے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ دراز ہورہا ہے اور مقبوضہ وادی کے علاوہ جموں میں بھی بھارتی قبضے کے خلاف عوام مشتعل ہورہے ہیں اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ ریاست کے سرمائی دارالحکومت کے اہم پارکوں اور میدانوں پر قبضہ جما رکھا ہے ان علاقوں میں گاندھی نگر کے گرین بیلٹ کے علاوہ کلب پارک اور ر اوی بلاک کوارٹرز قابل ذکر ہیں فلوریکلچر محکمہ کے ڈائریکٹر آر ایل پنڈتا نے ایک مقامی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوج کے قبضے کی وجہ سے شہریوں کے لئے مشکلات پیدا ہورہی ہے اور ریاستی حکومت کو اس پر تشویش ہے انہوں نے کہا کہ چھنی کے علاقے میں بھارتی فورسز نے تین  پانچ اور چھ سیکٹرز کے اہم چوراہوں اور پارکوں میں مورچے قائم کئے ہیں اور خیمے نصب کئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔