مصر نے غزہ سے ملحقہ سرحد پر 5 ہزار فوجی تعینات کردیئے

اتوار 29 اکتوبر 2006 12:41

قاہرہ (اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 29اکتوبر 2006ء) مصر نے غزہ سے ملحقہ سرحد پر پانچ ہزار فوجیوں کو تعینات کردیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیلی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل مصری سرحد سے ملحقہ ان مبینہ سرنگوں پر بمباری کرسکتا ہے جنہیں فلسطینی اسلحہ کی سمگلنگ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک مصری اہلکار کے مطابق پانچ ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ اسرائیل کی اپیل پر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے فلسطینیوں کی جانب سے مصر کی سرحد کو غیر قانونی طور پر پار کرنے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :