افغانستان‘ اورزگان میں نیٹو فورسز اور طالبان میں جھڑپیں‘70 طالبان کی ہلاکت کا دعوی،بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک نیٹو فوجی ہلاک ‘8 زخمی۔ فوجی گاڑی تباہ

اتوار 29 اکتوبر 2006 15:19

کابل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29اکتوبر2006 ) افغانستان کے صوبہ اورزگان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں نیٹو کا فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے جبکہ نیٹو فورسز نے 70 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کاد عوی کیا ہے اتوار کو اورزگان صوبے میں طالبان جنگجوؤں نے نیٹو فورسز کی کانوائے کو دھماکوں سے اڑانے کی کوشش کی- بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ ایک نیٹو فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے نیٹو کے ترجمان نے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے نیٹو فوج کے ترجمان کے مطابق اورزگان کے ٹرین کوٹ علاقے میں 150 طالبان جنگجوؤں نے نیٹو فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر دیا جس کے بعد طالبان جنگجوؤں پر نیٹو فورسز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فضائی حملے کئے نیٹو ترجمان کے مطابق ان حملوں میں 70 طالبان شہید ہو گئے جبکہ ایک افغان فوجی زخمی ہوا یہ جھڑپیں چورہ وادی میں ہوئیں نیٹو ترجمان میجر ویننٹ ٹاسل کے مطابق اس حملے میں نو فوجی زخمی ہوئے-