مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے28 مسافر جاں بحق40 زخمی ہوگئے۔اپ ڈیٹ

اتوار 29 اکتوبر 2006 22:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2006ء) مظفر گڑھ سے خان پور جانے والی بس اور آئل ٹینکر میں تصادم 28 مسافر ہلاک40 شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام پانچ بجے کے قریب مظفرگڑھ سے خان پور جانے والی الفرید کمپنی کی بس نمبرB4-9847 حمزے والی کے قریب پل نورواہ تھانہ شہر سلطان کار کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے زور دھماکہ سے ٹکرا گئی جس سے بس ڈرائیور سمیت 22 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ40 افراد زخمی ہوگئے 6مسافر بعدازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچے تین خواتین بھی شامل ہیں بس ڈرائیور نے جس کار کو بچانے کی کوشش کی اس میں چھ افراد سوار تھے کار سائیڈ سے بس میں لگی تاہم کار سوار محفوظ رہے جبکہ سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر میں زور دار دھماکے سے ٹکرائی جہاں پل نور واہ اور گردنواح سے لوگ اکھٹے ہوگئے زخمیوں کو بس سے نکالا جنہیں مظفر گڑھ شہر سلطان اور دو نو نشتر ہسپتال لے جایا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پریفک مظفر گڑھ محمد اکرم خان نیازی ڈی پی او رائے طاہر موقع پر پہنچ گئے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیشتر افراد عید کی چھٹیاں گزار کر جارہے تھے اور بس اوورلوڈ تھی حادثے میں بس کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :