چکار بڈھالہ میں قتل ہونے والے پیپلزپارٹی کے کارکن چوہدری نثار کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا

پیر 30 اکتوبر 2006 15:33

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30اکتوبر2006 ) چکار بڈھالہ میں قتل ہونے والے پیپلزپارٹی کے کارکن چوہدری نثار کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں پیپلزپارٹی آزاکشمیر کے صدر چوہدری عبدالمجید،حنیف اعوان ،جاویو ایوب ،عارف مغل ،بازل نقوی سمیت اپوزیشن ممبران اسمبلی اورعوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔چوہدری نثار کو آبائی گاؤں میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی مین سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔نماز جنازہ کے موقع پر علاقہ میں سخت کشیدگی رہی ۔مرحوم کی برادری اورپیپلزپارٹی کے کارکن مشتعل رہے تاہم امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔