سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہو رہے ہیں، ملک بھر میں پولنگ سٹیشن قائم

پیر 30 اکتوبر 2006 17:59

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30اکتوبر2006 ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے آج انتخابات ہو رہے ہیں جس سلسلے میں ملک بھر میں 8 پولنگ سٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں۔ بار ایسوسی ایشن کی صدارت صوبہ سندھ کے پہلی مرتبہ حصے میں آئی ہے صدارت کیلئے تین امیدواران راجہ حق نواز، منیر اے ملک اور چوہدری محمد جمیل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے آج بروز منگل انتخابات ہو رہے ہیں جس کیلئے ملک بھر میں پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور کے علاوہ بہاولپور، ایبٹ آباد اورملتان میں بھی پولنگ ہوگی اور یہ پولنگ بار ایسوسی ایشن کے دفاتر میں صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارت صوبہ سندھ کے حصے میں آئے گی۔

حامد خان نے جب روٹیشن شروع کی تھی یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ سندھ کا صدر منتخب کیا جائے گا صدارت کیلئے تین امیدواروں راجہ حق نواز، منیر اے ملک اور چوہدری محمد جمیل کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ بلوچستان کے ممبران ایگزیکٹیو عبداللہ کاکڑ، جہانزیب خان جدون اور محمد پرویز خان تنولی، سرحد میں فضل گل، محمد عارف خان، محمد بشیر خٹک اور مس مسرت ہلالی، پنجاب میں عبدالعزیز میاں، عبدالحق ملک، امانت علی بخاری، فرمان علی صابر رانا، حاجی محمد رفیع صدیقی، کنور اقبال، خواجہ طارق، امتیاز محل، میاں یوسف، ممتاز حسین، قمر زمان قریشی، طفیل خان، ممتاز علی شاہ، مرتضیٰ علی زیدی، چوہدری تجمل، زاہد سلیم اور سندھ میں رضوان احمد صدیقی، شفاعت حسین، شمس الدین خالد، سید جمیل اللہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

پولنگ بار ایسوسی ایشن کے دفاتر میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :