سپریم کورٹ سانحہ باجوڑ کا از خود نوٹس لے،متحدہ مجلس عمل،سراج الحق کا استعفی آغاز ہے،لیاقت بلوچ

منگل 31 اکتوبر 2006 12:46

اوکاڑہ چھاؤنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2006ء) متحدہ مجلس عمل نے باجوڑ ایجنسی میں ہونے والی ہلاکتوں پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا حکومت پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلا کر اس واقعہ پر بحث کروائے حکومت کی تضاد بیانی حالات کو سنگین بنا رہی ہے سراج الحق کا استعفی ایم ایم اے کا انتشار نہیں بلکہ استعفوں کے موسم بہار کا آغاز ہے جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے منگل کی صبح این این آئی سے ٹیلی فون پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ ایجنسی پر بمباری اور معصوم افراد کی ہلاکتوں نے ملک کی جغرافیائی حدود کے حوالے سے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے مقامی لوگوں کے مطابق بمباری امریکی طیاروں نے کی جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ یہ بمباری پاکستانی اداروں نے کی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی تضاد بیانی عوام کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ حالات کو سنگین بنا رہی ہے لہذا عوام حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اس حساس اور نازک موقع پر درجنوں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کا سوموٹو ایکشن لے انتہائی اعلی سطحی عدالتی کمیشن بنایا جائے جو اس سارے واقعہ کی تحقیقات کرے ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ اہم اور حساس موقعوں پر قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس جمہوری روایت ہے لیکن موجودہ حکومت تو مشترکہ اجلاس کا آئینی تقاضا بھی پورا نہیں کر سکی کیونکہ اگر ایسا ہو تو مشرف کو اجلاس سے خطاب کرنا پڑے گا جس کی اس میں سکت نہیں لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر باجوڑ ایجنسی کے واقعہ پر وہاں کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو بات کرنے کا موقع دیا جائے انہوں نے کہاکہ باجوڑ کے واقعہ کے حوالے سے ایم ایم اے نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں تحاریک جمع کروا دی ہیں ایک اور سوال پر لیاقت بلوچ نے کہاکہ سراج الحق کا صوبہ سرحد کی سنٹر منسٹری سے استعفی ایم ایم اے کا داخلی انتشار نہیں بلکہ یہ استعفوں کے موسم بہار کا آغاز ہے مستقبل میں جماعت اسلامی کے صوبائی وزراء نے استعفے دیئے ہیں یا سرحد کابینہ میں سراج الحق کی جگہ کن ممبران کو وزیر بنایا جانا ہے اس بات کا فیصلہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری تین نومبر سے شروع ہونے والے اجلاس میں کرے گی-