پیپلز پارٹی نے باجوڑ ایجنسی میں مدرسے پر حملے کے خلاف تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

منگل 31 اکتوبر 2006 18:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2006ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے باجوڑ ایجنسی میں بمباری کے واقعے کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹری میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے جس میں حملے کی پرزور مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث کی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی پی پی نے باجوڑ ایجنسی میں فضائی حملے کے دوران فوت ہونے والے 80 افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اور اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کروا دی ہے۔

تحریک پر خورشید شاہد، زمرد خان، شیری رحمن کے علاوہ دوسرے پی پی پی سے تعلق رکھنے والے ممبران نے دستخط کئے ہیں۔ تحریک التواء کے مسودے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دینی مدرسے پر جس نے بھی حملہ کیا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا اس معاملے کو قومی اسمبلی میں بحث کے لئے پیش کیا جائے۔