چین نے سزائے موت کا قانون تبدیل کر دیا،صرف سپریم کورٹ ہی ملزم کو سزائے موت دے سکے گی

منگل 31 اکتوبر 2006 20:06

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2006ء) چین نے سزائے موت کا قانون تبدیل کر دیا ہے جس کے مطابق اب صرف سپریم کورٹ ہی ملزم کو سزائے موت دے سکے گی۔ صوبائی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت کے تمام فیصلے از خود سپریم کورٹ کے پاس آئیں گے۔

(جاری ہے)

قانون میں ترمیم کی منظوری منگل کو نیشنل پیپلز کانگریس کی کمیٹی نے دی جو ملک کا سب سے بڑا قانون ساز ادارہ ہے۔ یہ قانون اگلے سال یکم جنوری سے لاگو ہو گا قانون میں تبدیلی کی وجہ مغرب کا بڑھتا ہوا دباؤ ہے۔ چین سزائے موت دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جس پر مغری ممالک مسلسل صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :