صدر مملکت کا روزگار سکیم کے تحت قرضوں کی وصولی کیلئے کونسلرز اور ناظمین کی تصدیق اور میٹرک کی سند کی شرائط ختم کرنے کا فیصلہ

منگل 31 اکتوبر 2006 20:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2006ء) صدر مملکت نے روز گار سکیم کے تحت قرضوں کی وصولی کے لئے ناظمین و کونسلرز کی تصدیق اور میٹرک کی سند کی شرائط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ درخواست فارم کو بھی مزید آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سکیم سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔

نیشنل بینک کے حکام کے مطابق صدر روزگار سکیم متعارف کئے جانے کے بعد اب تک 2 لاکھ 25 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں مگر اب تک صرف ڈھائی سو درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے جس کی بڑی وجہ قرضہ حاصل کرنے کا مشکل طریقہ تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بنک کو بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ عوام کو ناظمین اور کونسلرز سے تصدیق کرانے میں مشکلات ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صدر روزگار اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنے کے لئے میٹرک کی سند کی شرط بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کم پڑھا لکھا ہونا ہے۔ نیشنل بنک کے صدر علی رضا نے بتایا کہ صدر روزگار سکیم میں اب تک سوا دو لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں مگر ان درخواستوں کی اہلیت کے لئے جو شرائط مقرر کی گئی ہیں اس کو پورا کرنے میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے حکومت سکیم میں بعض تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر روزگار سکیم کے درخواست فارم کو بھی مزید آسان بنا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سکیم سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :