خیر پور میرس‘ دو قبیلوں میں تصادم ‘فائرنگ سے نمازی قتل‘ 6 ماہ کے دوران 30 سے افراد قتل ہوچکے ہیں

بدھ 1 نومبر 2006 15:39

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01انومبر2006 ) ڈسٹرکٹ خیر پور میرس کے گاؤں سکھیوں میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نمازی کو قتل کردیا، 6 ماہ کے دوران دو قبیلوں کے تصادم کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔ علاقہ کے رہائشی گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ واقعہ کے مطابق بدھ کی صبح ڈسٹرکٹ خیر پور میرس تعلقہ ڈیرو کے گھاؤ سکھیوں میں نماز فجر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے مسجد میں داخل ہوکر نماز پڑھتے ہوئے زمیندار 60 سالہ محمد حسین چنہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقتول 8 بچوں کا باپ تھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گاؤں میں کلہوڑا اور چنہ برادریوں میں تقریبا 6 ماہ سے تنازعہ چل رہا ہے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں قبیلوں کے مسلح افراد کسی بھی مخالف قبیلہ کے مرد کو دیکھتے ہیں تو فوری طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیتے ہیں جس کی وجہ سے محنت کش اپنے گھروں سے روزگار کمانے اور کھیتی باڑی کرنے کے لئے بھی خوف کے مارے نہیں نکلتے ہیں اور وہاں کی خواتین اور مرد گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :