گوجرانوالہ ‘ اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

جمعرات نومبر 13:34

گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02انومبر2006 ) کے نواحی گاؤں ڈیڑھ ورکاں میں اشتہاری ملزموں کی فائرنگ سے تھانہ نوشہرہ ورکاں کا ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

نوشہرہ ورکاں پولیس کے مطابق قتل اور ڈکیتی کی وارداتں میں مطلوب ملزم ناصر اور اس کے ساتھی تھانہ تتلے عالی کی حدود میں گاؤں ڈیڑھ ورکاں کے ایک مکان میں موجود تھے ۔ اطلاع ملنے پر ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد فاروق موقع پر ہی جاں بحق اور کانسٹیبل محمد ریاض شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :