اسرائیلی فوج نے غزہ میں فائرنگ کرکے 2فلسطینیوں کو شہید کردیا

جمعرات 2 نومبر 2006 14:14

غزہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02انومبر2006 ) اسرائیلی فوج نے غزہ میں فائرنگ کرکے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک عرب ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے غزہ کے علاقے بیت حنون میں ایک ساٹھ سالہ شخص کو اس وقت فائرنگ کرکے شہید کردیا جب وہ گھر کی بالکونی میں کھڑا تھا جبکہ ایک دوسری کارروائی میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے حماس کے ایک رکن کو بھی گولی مار کر شہید کردیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی جارحیت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔