فلپائن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک‘ 5 زخمی

جمعہ 3 نومبر 2006 12:13

منیلا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03نومبر2006 ) فلپائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور فوجی حکام کے مطابق واقعہ جزیرہ منڈاناؤ میں پیش آیا جب مسلح افراد نے بنی سالان قصبے میں ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کی ذمہ داری مسلم علیحدگی پسند گروپ مورو اسلامک لبریشن فرنٹ پر عائد کی ہے جبکہ مقامی آرمی کمانڈر کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کر تے ہوئے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :