شکار پور میں قبائلی تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ‘ فائرنگ کا سلسلہ جاری

جمعہ 3 نومبر 2006 15:00

شکار پور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03نومبر2006 ) شکار میں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں چھ افراد کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کو جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں زمین کی ملکیت کا پرانا تنازعہ حل کرنے کے لئے جرگہ ہورہا تھا کہ اس دوران تلخ کلامی کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے تھے ۔ واقعے کے بعد دونوں گروپوں کے افراد ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم فریقن کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :